190

ملکہ ہانس: نشہ، جنسی تششد و دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی.

ملکہ ہانس (عبدالرووف سے) نشہ، جنسی تششد و دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے خواتین کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملکہ ہانس میں انجمن فلاح مریضاں وڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے ڈینگی اور سموگ کے‌حوالہ سے بھی گفتگو کی اور اس کی وجوہات، روک تھام اور علاج کے حوالہ سے آگاہی دی. تقریب سے سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف نے سوشل میڈیا کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ دور اور مستقبل کی ضرورت ہے اس کے بغیر دنیا کے ساتھ چلنا مشکل ہے لیکن ہماری نوجوان نسل اسے مثبت کی بجائے منفی سرگرمیوں کے لیے زیادہ استعمال کررہی ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے.

وقار فرید جگنو صدر پریس کلب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹیاں جوکل کو مائیں بنیں گی کی اخلاقی تربیت کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ انہوں نے ہماری آنے والی نسلوں کو پروان چڑھانا ہے اور معاشرہ کو مثبت یا منفی رخ پر لے کرجانا ہے. اچھی ماں ہی اچھا معاشرہ اور قوم تخلیق کرسکتی ہے. تقریب سے صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ رخسانہ منظور نے بھی خطاب کیا. پرنسپل محترمہ پروین انجم نے بھی خطاب کیا اور سماجی خرابیوں کی اصلاح کے لیے سماجی تنظیمات کیط رف سے ایسے پروگرامز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ درد دل رکھنے والے افراد کو اگے بڑھ کر ایسی تنظیمات کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں