201

پاکپتن: عوام پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں مستحق افراد کی مالی معاونت کریں۔ احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (پیر امداد حسین سے) گداگری مجبوری اور معذوری نہیں بلکہ انسانی فطرت بن چکی ہے۔ عوام پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں مستحق افراد کی مالی معاونت کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی سے سی ای او ایجوکیشن راجہ طارق محمود، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رانا محمد رستم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، پرنسپل سپیشل ایجوکیشن چوہدری مشتاق، سوشل ورکر منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا آج کے بھکاریوں کے پاس درمیانے طبقے کے لوگوں سے کہیں زیادہ پیسے ہیں۔ آج کے بھکاری کے پاس بینک بیلنس بھی ہے اور یہاں تک کہ علاقے کے بااثر افراد کو کمیشن بھی دیتا ہے۔ آج کا بھکاری مجبور اور لاچار نہیں بلکہ پیشہ ور بھکاری ہے۔ گداگری لعنت ہے جسے ہر صورت معاشرے سے ختم ہونا چاہئے۔ اگر اس لعنت کو ختم کر دیا جائے تو اس سے جنم لینے والی بہت سی بیماریاں خود بخود دم توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معذور بچوں کو احساس کمتری کا شکار نہ ہونے دیں بلکہ انہیں سکول داخل کروائیں تاکہ وہ معاشرے کے بہتر شہری بن سکیں علاوہ ازیں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں حوالہ پولیس کریں تاکہ ہمارا معاشرہ گداگری کی لعنت سے پاک ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں