202

ساہیوال: نبی کریم ﷺکی ولادت با سعادت تمام امت کے لئے خوشبوں اور مسرتوں کا دن ہے، ندیم الرحمن ،کمشنر.

ساہیوال(ملک دلاور سلطان سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی ولادت با سعادت تمام امت کے لئے خوشبوں اور مسرتوں کا دن ہے جس روز اللہ تعالی کی رحمتوں کے دروازے کھلے،علماء کرام کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو حضورﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کریں اور حضور ﷺ کی طرف سے محبت امن اور آتشی کا دیا سبق یاد دلائیں -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ربیع الاول میں تقریبات منانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان، ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء، ڈی پی او پاکپتن بلال عمیر، اے ڈی سی ریونیو اوکاڑہ خرم شہزاد اور علماء کرام سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا عبدالمنان، سید زاہد گیلانی، مولانا حسن معصومی، پیر خلیل الرحمن، شیخ اعجاز احمد رضا اور حاجی احسان الحق فریدی نے بھی شرکت کی- انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں بہترین کردار ادا کرنے پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دوسروں کے لئے رول ماڈل قرار دیا- انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے کی اولین ذمہ داری علماء کا حق کی ہے اور انہیں اپنی اس ذمہ داری کو عہدہ برا ہونے کے لئے انتظامیہ کی بھر پور تائید حاصل رہے گی-

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے نبی آخر الزمان کی دنیا میں آمد کو تاریخ ساز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ولادت کی خوشی تمام عالم کو ہے جس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے -شیخ اعجاز احمد رضا نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور میلاد سے متعلق پوسٹوں کو امن کے لئے انتہائی خطر نا ک قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو سبوتاژ کرنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے- انہوں نے میلاد جلوسوں کے راستوں کے پیچ ورک کا بھی مطالبہ کیا- کمشنر ندیم الرحمن نے سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پوسٹوں پر گہری تشویش ظاہر کی اور اسے ایف آئی اے کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی- انہوں نے ڈویژن کی تمام میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ ربیع الاول کے موقع پر صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے تا کہ میلاد میں شریک افراد کو کوئی پریشانی نہ ہو-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں