249

پاکپتن: ممتاز قانون دان میاں قیوم الحسن بھٹی ایڈووکیٹ کے والد حاجی میاں خان بھٹی انتقال کرگئے.

پاکپتن (پیر امداد حسین سے) ممتاز قانون دان میاں قیوم الحسن بھٹی ایڈووکیٹ کے والدانتقال کرگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ممتاز قانون دان میاں قیوم الحسن بھٹی ایڈووکیٹ کے والدحاجی میاں خان بھٹی انتقال کرگئے.

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک بڑی ڈھپئی میں ادا کی گئی جس میں وکلاء و سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی وفات پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راؤ محمداکرم اٰیڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محمد امجد خان ایڈووکیٹ، ممتاز قانون دان راؤ رحمن اللہ ایڈووکیٹ، چیئرمین حنان گروپ آف لائیرز (جناح گروپ) اویس عدیل احمد خاں بلوچ ایڈووکیٹ، کوارڈینیٹر غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ، ممتاز قانون دان ناصر خان بلوچ ایڈووکیٹ، میاں محمداحمد وٹو ایڈووکیٹ، صفدر علی چھینہ ایڈووکیٹ، شوکت علی وٹو ایڈووکیٹ، میاں غلا م احمد بیٹو ایڈووکیٹ اور صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں