215

نورپور تھل: کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب.

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ریسٹ ہاؤس نورپورتھل پر منعقدہ کھلی کچہری سےخطاب کرتے ہوۓ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں مرحلہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد کاسلسلہ جاری ہے۔ جن سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ اس موقع پر سوشل وکرز ملک حاجی اصغر علی کارلو، ایڈووکیٹ ملک شفقت حسین گجر، راجہ عصمت اللہ، رانا نوراحمد اور دیگر سماجی شخصیات نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ ان میں سے بعض مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار نے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مہر جاوید اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ملک توقیر آحمد قیصر بوڑانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمدسبطین، تحصیلدار ملک شاہد اقبال، ایس ایچ او نورپورتھل ضیاءاللہ خان، ایس ایچ او جوڑاکلاں عبدالغفار خان، ایڈمنسٹریشن آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال حافظ عنصر حیات، ڈاکٹر راجہ حاجی آحمد اور مختلف نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں