235

پاکپتن: ماں باپ انسان کی پہلی درس گاہ اور اساتذہ روحانی والدین ہیں. مشتاق احمد ایس ایچ او ملکہ ہانس.

پاکپتن (عبدالرووف سے) ماں باپ انسان کی پہلی درسگاہ اور ہمارے اساتذہ روحانی والدین ہیں، والدین اور اساتذہ کا احترام کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس مشتاق احمد نے گورنمنٹ ماڈل سکول 29 ایس پی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے سکول ہیڈ ماسٹر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ہیڈ ماسٹر و اساتذہ کو سلیوٹ کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ انسان کی پہلی درسگاہ اس کی ماں کی گود ہے اور یہ انسان کو پروان چڑھانے کی پہلی سیڑھی ہے. اس کے بعد انسان کو معاشرے کا بہترین شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والی شخصیات ہمارے اساتذہ ہیں ان دونوں کے بغیر انسان معاشرے کا مہذب شہری نہیں بن سکتا اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کو معاشرے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے متعلق بھی بچوں کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں