186

رضوان علی … (چشتیاں)

رضوان علی، جنوبی پنجاب کے شہر چشتیاں سے تعلق رکھتے ہیں وہ کم وبیش آٹھ سال سے بطورِ معلم تعلیم کے شعبے سے وابسطہ ہیں متعدد پرائیویٹ اداروں میں تدریسی فرائض سر انجام دے چکے ہیں اب بھی مُلک کے نامور کالجز” کے ساتھ بطور لیکچرار منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی بیچلر و ماسٹر ڈگری کلاسز کو بھی لیکچر دینے کا فرض سرانجام دے رہے ہیں. علاوہ ازیں قانون و صحافت اور انگریزی ادب میں خاص ملکہ رکھتے ہیں.

پچھلے پانچ سال سے ادب کے ساتھ منسلک ہیں اور کالم و تحریر نگاری میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں. رُوحانیت و دُنیاداری میں رہنے کے موضوع پر مبنی ان کی کتاب “راز حیات” مکمل ہوچکی ہے. جب کہ ان کا تحریری مجموعہ سیلف موٹیویشن تحریرکے مراحل میں ہے۔. ان کی تحاریر مختلف میگزین اور ویب سائیٹس پر شائع ہوچکی ہیں مختلف فورمز پر ہونے والے تحریری مقابلوں میں بھی امتیازی پوزیشنز حاصل کرچکے ہیں. فنِ شاعری میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں، اردو زبان میں ان کا کلام نظر سے گزرتا رہتا ہے موضوع عموما تصوف ہوتا ہے. سیاست پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں اور سیاسی ابتری پر شاعری اور نثر میں تنقید کے زریعے اصلاح احوال کی کوشش میں رہتے ہیں۔ ان کے پسندیدہ موضوعات قانون۔ سیاست۔ روحانیت اور صحافت ہیں. ماہنامہ “بریلینٹ” میگزین و ویب سائٹ کی ٹیم میں بطور قلمی معاون (ادارہ کی خصوصی درخواست پر) شامل ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “رضوان علی … (چشتیاں)

اپنا تبصرہ بھیجیں