221

مہذب معاشرے کی پہچان استاد ۔۔۔ (منزہ بخاری ایڈووکیٹ)

منزہ بخاری ایڈووکیٹ

ہر سال 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے، ٹیچرز دنیا و معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی میں سب بڑا اور اہم کردار ٹیچرز کا ہی ہوتا ہے، ٹیچرز کو معاشرے میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ٹیچرز کا پیشہ پیغمبرانہ و مقدس پیشہ ہے، دنیا میں مہذب قومیں اپنے ٹیچرز کو توقیر و آبرو سمجھتے ہیں، کیونکہ با شعور معاشرے میں ٹیچرز کا ایک اہم کردار ہے، آج ہم نے ٹیچرز ہی کی بدولت صاحب توقیر لوگوں کی عزت کرنے کا ہنر سیکھا ہے اور معاشرے میں باشعور لوگ ہی ٹیچرز کی قدر و قیمت جانتے ہیں، آج انسان چاند تک پہنچا، ستاروں کہکشاؤں تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، علاوہ ازیں دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کی ان سب میں ٹیچرز کا ہی عمل دخل ہے، لہذا ہم سب کی طرف سے *ٹیچرز کو سلام*

میری دنیا میں رہنے والے مہذب معاشرے سے عرض ہے کہ استاد کی قدر کرو اور ٹیچرز کو عزت دو یہی اچھی قوموں کی پہچان ہے، ٹیچرز ہی سے ہم نے شعور، ادب، اخلاق و محبت اور روا داری کا درس سیکھا ہے اور ہم معاشرے میں معزز کہلاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں