168

پاکپتن: سلیکٹڈ وزیراعظم نظام کو بہتر بنانے کی بجائے ملک کو بند گلی کی جانب لے کر جارہا ہے. چوہدری عبدالقیوم پومی.

پاکپتن (محمد امین سے) مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں مگر سلیکٹڈ وزیراعظم نظام کو بہتر بنانے کی بجائے ملک کو بند گلی کی جانب لے کر جارہا ہے.

پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے قوم کو نوکریاں دینے کے بڑے خواب دکھائے، ایک سال میں ہی کٹھ پتلی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ان خیالات کا اظہار میاں نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کے سفر پر گامزن کیا تھا مگر تحریک انصاف کی حکومت ملک کو تباہ کررہی ہے۔ مگر اب عوام کی برداشت ختم ہوچکی ہے قوم نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار بیٹھی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا ہے کہ جلد ہی ملک میں جھوٹی تبدیلی کا خاتمہ ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں