179

پاکپتن: مقبوضہ کشمیر میں اڑھائی ماہ سے جاری ظالمانہ کرفیو کے باوجود اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (ولی محمد شاکر سے) مقبوضہ کشمیر میں جاری ظالمانہ بھارتی کرفیو کو اڑھائی ماہ گزر چکے لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے.

بنیادی ضروریات زندگی سے محروم نہتے کشمیری زندگی اور موت کی کشمکش سے گزرنے کے باو جود جرات اور حو صلہ مندی کی شاندار مثال قائم کیے ہوئے ہیں جوعالمی طاقتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جو اپنی قرار دادوں پر عمل کروانے اور کشمیر سے بھارتی مظالم کی روک تھام کیلئے بے بس نظر آتے ہیں جس سے اقوام عالم پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہو نہ ہو پاکستانی عوام دکھ اور تکلیف کی ہرگھڑی میں کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے انشا اء اللہ تحریک آزادی کشمیر اپنا حق حا صل کرکے رہیگی ان خیالات کا اظہا رڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، کشمیر فورم، انجمن فلاح مریضاں و دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے سلسلہ میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ریلی میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال، اتحاد بین المسلمین کے سر پرست اعلیٰ مولانا سردار علی سردار، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن محمد لطیف بھٹی، ڈویژنل صدر جمعیت علمائے پاکستان راؤ عظمت اللہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا، صدر انجمن فلاح مریضاں کے ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندوں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ بھارتی فوجیں اپنے مظالم اور دہشت گردی کے زریعے اپنے ناپاک مزموم مقاصد کبھی پورے نہیں کر سکتی اور کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا مکروہ خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتامسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے ہر شہری اپنا بھر پور کردار ا دا کرے کشمیریوں کی آزادی کو ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرکے اوراس مقصد کے حصول کیلئے نیک نیتی کے ساتھ جستجو کرے کشمیریوں کی آزادی مشرکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے، مشترکہ کاوشیں کشمیریوں کے حق خوداریت دلانے میں کارگر ثابت ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں