168

اسلام آباد: حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومتوں میں دھرنے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم کی جید علمائے کرام اور مشائخ کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، اعجاز چوہدری، یوسف بیگ مرزا اور دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں علامہ طاہر اشرفی، مفتی منیب الرحمان، علامہ عارف واحدی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں مدارس اصلاحات سمیت دیگر مذہبی امور پر علماء کو اعتماد میں لیا۔ علما نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم عمران خان نے علمائےکرام کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار پر بریفنگ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں