211

لاہور: دو نہیں ایک پاکستان، نواز شریف کو عدالتی حکم پر دیاجانے والا ریلیف تمام قیدیوں کو دینے کا فیصلہ.

لاہور (صابر بخاری) دو نہیں ایک پاکستان، پنجاب حکومت کا نواز شریف کو عدالتی حکم پر دیا جانے والا ریلیف تمام قیدیوں کو دینے کا فیصلہ، قانون سب کے لیے برابر تحریک انصاف حکومت کے منشور دو نہیں ایک پاکستان کا عملی نمونہ پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کو عدالتی حکم پر طبی بنیادوں پر ریلیف ملنے کے بعد پنجاب بھر کے شدید بیمار قیدیوں کو برابری کی بنیاد پر علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کا فیصلہ.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ “‏میں نے پچھلے ایک سال میں پنجاب کی مختلف جیلوں کے دورے کیے اور قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں” ہمارے منشور “دو نہیں ایک پاکستان” کے تحت میں نے پنجاب کی تمام جیلوں میں موجود شدید بیمار شہریوں کی فہرست طلب کی ہے تاکہ انہیں بھی علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں.

پنجاب حکومت جہاں عام افراد کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے ریفارمز لا رہی ہے وہیں پر اب پنجاب بھر کی جیلوں میں موجود بیمار قیدیوں کو بھی بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ حکومت صحت ، تعلیم ، انصاف ہر شعبہ زندگی میں ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں