187

نورپور تھل: آنےوالی نسلوں کو پولیو سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشدضروری ہیں۔ ڈاکٹر میاں محمد طاہر

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں پولیو آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت انچارج ہیڈماسٹر ملک شوکت علی نے کی جبکہ سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر میاں محمدطاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر میاں محمد طاہر نے والدین پر زور دیا کہ وہ ہر پولیو مہم کے موقع پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ آنےوالی نسلوں کو پولیو سے بچانے کے لیے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشدضروری ہیں۔ ملک مولا بخش اعوان اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔ سیمینار میں اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں