184

پاکپتن: عمران خان دنیا بھر میں نئے، پرعزم، بااعتماد، باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں. منزہ بخاری ایڈووکیٹ.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ہیومن رائٹس سوسائٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر منزہ بخاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں نئے پرعزم بااعتماد باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں وزیراعظم کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کے تین دھڑوں کا اپنا اپنا موقف ہے اور سب اپنے اپنے مفاد کے ساتھ جڑے ہیں، نواز شریف کوئی ایسا طریقہ چاہتے ہیں کہ جس سے وہ جیل سے باہر آجائیں پاکستان تحریک انصاف علماء مشائخ ونگ کے ضلعی صدر پیر قاری غیاث القمرحسین سجادہ نشین آستانہ عالیہ الوردی شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندوق چلانے والوں کو پتہ نہیں ہے کہ ان کندھوں میں اتنی طاقت نہیں ہے، یہ ذاتی قسم کا احتجاج ہے جو چوروں کو چھڑانے کیلئے ہورہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں