173

نورپور تھل: چہلم شہداۓ کربلا کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد.

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) وطن عزیز کے دیگر علاقوں کی طرح تحصیل نورپورتھل میں بھی شہداۓ کربلا کے چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کیاگیا اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔

اس حوالے سے مرکز یہ جلوس خیمہ سادات سے سخت سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی گئی۔ نورپورتھل میں اس مرکزی جلوس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مہر محمد جاوید اقبال، ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل ضیاءاللہ خان، سیکیورٹی اداروں کے ملک سکندرحیات اتراء، ربنواز گنجیال اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے کی۔ شہداۓ کربلا کا یہ مرکزی جلوس مختلف روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا ٹبہ کربلاء پر جاکر اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں