173

رحیم یار خان: حکومت بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے شب و روزکوشاں ہے. عمر ایوب خان

رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ) حکومت بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے شب و روزکوشاں ہے، اسی لئے دور دراز علاقوں میں بجلی و سوئی گیس کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پٹرولیم، پانی و بجلی عمر ایوب خان نے رحیم یارخان سے ممبران قومی اسبملی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور مخدوم مبین احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور اراکین اسمبلی کی سفارشات پر پاکستان میں سوئی گیس اور بجلی کی فراہمی کے لئے بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، تاکہ ملک کا کوئی کونہ بجلی و گیس سے محروم نہ رہے۔ قبل ازیں ایم این اے رحیم یارخان چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وفاقی وزیر پٹرولیم، پانی و بجلی عمر ایوب خان کو رحیم یارخان کی عوام کو بجلی و گیس سے متعلق مختلف مشکلات و مسائل سے آگاہ کیااور انہیں بجلی و گیس کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے جاری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی سفارش کی۔ جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو تمام مسائل جلد از جلد حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں