209

نورپور تھل: چیف منسٹرایجوکیشن روڈمیپ کےاہداف کے حصول کے لیے اساتذہ کرام کے دست وبازو بن کر اپنااہم کردار ادا کریں گے۔ حافظ حسن محمود.

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پنجاب ضلع خوشاب کے نومنتخب پریذیڈنٹ حافظ حسن محمود نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مستحسن اقدامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے اور چیف منسٹرایجوکیشن روڈ میپ کےاہداف کے حصول کے لیے اساتذہ کرام کے دست وبازو بن کر اپنااہم کردار ادا کریں گے۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

وائس پریڈنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب میڈم رفعت بتول اعوان نے اظہارخیال کرتے ہوۓ کہا کہ قومی تعمیروترقی میں خواتین کاکردار کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔ تمام خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز گرلز سکولوں میں ہر ممکن بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اللہ تعالی ا کےفضل وکرم سے ان کی یہ کوششیں ثمرآور ثابت ہورہی ہیں۔ وہ نومتخب عہدیداران اے ای اوز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے نومنتخب صدر تحصیل نورپورتھل ملک سرفراز آحمداعوان اور نومنتخب صدر تحصیل خوشاب عاصم الیاس نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ صوبہ بھر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سرکاری تعلیمی اداروں کی فلاح وبہبود اور کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے گرانقدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انشاءاللہ ضلع خوشاب کوتعلیمی حوالے سے ایک بہترین ضلع بنانے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرگذاشت نہیں کیاجاۓ گا۔

اس اہم اجلاس میں نومنتخب جنرل سیکرٹری تحصیل نورپورتھل ملک عامر محمود اولکھ، فنانس سیکرٹری محمدکامران، جنرل سیکرٹری تحصیل خوشاب عبید اور فنانس سیکرٹری ارشد محمود کے علاوہ ضلع بھر سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (مردانہ وزنانہ) نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر جملہ شرکائے اجلاس آفیسرز نے اس عزم کااظہار کیا کہ ہم چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی خوشاب جناب میاں محمداسماعیل کے وژن کےمطابق اور ان کی قیادت میں شعبہ تعلیم کی فروغ کے لیے اپنا کردارادا کریں گےاور انشاءاللہ صوبائی رینکنگ میں ضلع خوشاب ترقی کی منازل طے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں