405

پاکپتن: دنیا کا سب سے بڑاچار روزہ لیزر سرجری فری آئی کیمپ 9 نومبر سے خانقاہ اسدیہ میں لگایا جائے گا.

پاکپتن (ولی محمد شاکر سے) دنیا کا سب سے بڑاچار روزہ لیزر سرجری فری آئی کیمپ 9 نومبر سے خانقاہ اسدیہ میں لگایا جائیگا ان خیالات کا اظہار فری آئی کیمپ کے سرپرست اعلیٰ اسدیہ فاؤنڈیشن اور اتحاد بین المسلمین کے صدر مفتی زاہد اسدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 273واں اور پاکپتن میں 32واں کیمپ لگایا جا رہا ہے خانقاہ اسدیہ دربار مفتی شیر محمد محلہ فرید نگر پاکپتن میں لگایا جانیوالا فری آئی کیمپ حاجی رزاق جانو میموریل (ٹرسٹ) کراچی کے زیر اہتمام لگایا جا رہا ہے، تشخیص اورآپریشن صبح 9 بجے سے لے کر 2 بجے تک ہوگا، جس میں پاکستان کے ماہر اور نامور سرجن علاج و آپریشن کریں گے آپریشن جدید لیزر مشینوں کے زریعے ہونگے اور مریضوں کو لینز (شیشہ) لگایا جائیگا، فری آئی کیمپ کے سرپرست اعلیٰ اسدیہ فاؤنڈیشن اور اتحاد بین المسلمین کے صدر مفتی زاہد اسدی نے کہا کہ مریضوں کو ادویات اور کھانا حاجی رزاق جانومیموریل ٹرسٹ کی جانب سے دیا جائیگا، جب کہ مریضوں کے لئے چار پائی اور بستر مریض کے ورثاء ساتھ لائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں