183

پاکپتن: پریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے او لیول میں عالمی سطح پر بہترین پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل نعمان تنویر کو PSA کی طرف سے شیلڈ.

پاکپتن (علی شاہد چشتی سے) پریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے او لیول میں عالمی سطح پر بہترین پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکپتن کو تعلیمی لحاظ سے عالمی سطح پر روشناس کرایا.

ان کی آعلیٰ اور گراں قدر تعلیمی خدمات اور پوزیشن حاصل کرنے کے اعتراف میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری حکیم لطف اللہ کی جانب سے پریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن کی جانب سے شیلڈ پیش کی اس موقع پر افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،حافظ محمد ادریس ڈوگر ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر بھٹہ ایسوسی ایشن، پیر امداد حسین چیئرمین پریس کلب پاکپتن بھی موجود تھے.

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری حکیم لطف اللہ افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرنے کہا کہ پریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے او لیول میں عالمی سطح پر بہترین پوزیشن حاصل کرکے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکپتن کو تعلیمی لحاظ سے عالمی سطح پر روشناس کرایاپریمیئر پبلک ہائی سکول پاکپتن کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں