192

ساہیوال: چیئر مین تعلیمی بورڈ حافظ محمد شفیق کا پاکپتن میں امتحانی سینٹر کا دورہ، نوجوان سے خفیہ موبائل فون برآمد، کیس درج.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) چیئرمین تعلیمی بورڈ ساہیوال حافظ محمد شفیق کا انٹر ضمنی امتحان 2019میں ہائرسکینڈری سکول پاکپتن کا طوفانی دورہ امتحانی عملہ کی دوڑیں لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرضمنی امتحان 2019 پرچہ کیمسٹری صبح 10بجے سنٹر گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول پاکپتن کا چیئرمین تعلیمی بورڈ ساہیوال حافظ محمد شفیق نے اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سنٹر کے طلباء کی سخت چیکنگ /تلاشی لی۔

چیکنگ کے دوران ایک طالب علم محمد فاروق ولدذاکر حسین رولنمبر501528کے موبائل کی ہلکی سی آواز سنائی دی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ کے حکم پر نگران غفوراحمد نے طالب علم کی باضابطہ تلاشی لی۔تو محمد فاروق طالب علم کے انڈر ویئرUnder Wearسے موبائل فون برامد ہوا۔موبائل فون سے باریک تاورں کے کنکشن کانوں یک جارہے تھے۔ جس کے ذریعے مذکورہ طالب علم پیپر حل کر رہا تھا۔طالب علم نے باقاعدہ ایک مریض کا روپ دھار رکھا تھا۔تاورں کو چھپانے کے لیے اس نے گردن پر پٹی بھی باندھ رکھی تھی۔چیئرمین تعلیمی بورڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ طالب علم محمد فاروق نے باقاعدہ نقل لگانے کے لیے جسم پر سرجری کروا رکھی تھی جس میں باریک تاریں چھپا رکھی تھیں چیئرمین تعلیمی بورڈ کے حکم پر باضابطہFIRدرج کروادی گئی ہے۔ اب قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔پریس کانفرنس میں محمد منیر خان ریسرچ اینڈ کوارڑینیشن آفیسر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں