200

محراب پور: ضلع کی دس یونین کونسلز میں خسرے سے بچاو کے ٹکے لگانے کی مہم 18 سے 30 نومبر تک جاری رہے گی.

محراب پور (محمد علی ملک سے) رورل ہیلتھ سینٹر محرابپور میں خسرہ کے حوالے سے ایک میٹینگ کا اہمتمام کیا گیا، جس میں پولیس، ایجوکیشن، ھیلتھ ڈپارٹمینٹ، لوکل گورنمینٹ اور سول سوساٸٹی کے ممبران نے شرکت کی.

میٹینگ میں بتایا گیا کہ نو ماہ سے لےکر پندرہ سال کے بچوں کو خسرے جیسی مہلک بیماری سے بچاو کے انجیکشن لگائے جاٸیں گے، جس کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ گھر گھر آ کر بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگائیں گی. بطور شہری ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ مکل تعاون کریں. پولیو کے بعد یہ پوری دنیا میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ خسرے کے خلاف مہیم کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے. کہ مہم اٹھارہ نومبر سے تیس نومبر تک جاری رہے گی. ابتدائی طور پر اس مہم کے تحت ضلع نوشہرو فیروز کی دس یوسیز میں خسرے کے ٹیکے لگائے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں