228

ساہیوال: وزیراعظم عمران خان کے منصوبہ برائے زرعی خوشحالی کے تحت مرغبانی کے فروغ کے پروگرام کے تحت مرغیوں کے یونٹس تقسیم.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے منصوبہ برائے زرعی خوشحالی کے تحت حکومت پنجاب دیہی مرغبانی کے فروغ کے پروگرام کے تحت درخواست گزاروں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

چیئرمین وزیر اعلٰی شکایت سیل ضلع ساہیوال شیخ محمد چوہان ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے دفتر میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے. تقریب میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹر غلام مصطفٰی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی اور فارمرز بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے بتایا کہ مرغوں کے حصول کیلئے ضلع ساہیوال سے کل 180 درخواستیں موصول ہوئیں اور بذریعہ قرعہ اندازی 90 منتخب خوش نصیب افراد کو محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے 12 مرغوں پر مشتمل یونٹ فراہم کر دئے گئے ہیں۔ غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے یہ پروگرام آئندہ بھی جاری رہے گا اور عوام میں مزید یونٹس تقسیم کئے جائیں گے.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نیبتایا کہ پنجاب حکومت ارزاں نرخوں پر مرغوں کے سیٹ فراہم کر رہی ہے اور ہر سیٹ 12مرغوں پر مشتمل ہے جس کی رعایتی قیمت صرف1050روپے ہے.ان مرغوں کی عمر 55سے60دن اور وزن 350سے450 گرام ہے.ڈاکٹر ثمرین کوثر کامزید کہنا تھاکہ مرغے وصول کرنے والے ان افراد کو محکمہ لائیوسٹاک کے مستند ڈاکٹر نے تربیت بھی فراہم کی ہے تاکہ فارفر ان مرغوں کی بہتر نگہداشت کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر بھی اختیار کر سکیں. انھوں نے مزید بتایا کہ ان مرغوں کی دیکھ بھال اور مفید معلومات کی فراہمی کے لئے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال کا عملہ ان فارمر سے قریبی تعلق رکھے گا.محکمانہ مفت سروسز کے حصول کے لئے فارمرز بھی قریبی شفاخانہ حیوانات اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں