207

ساہیوال: JUI کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس سیاسی ومذہبی راہنماوں کی شرکت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) جے یوآئی کی اے پی سی، سیاسی رہنماؤں کی شرکت، سابق ایم این اے، ٹکٹ ہولڈر سے ملاقات، آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس زیرصدارت ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ضیاء الحق چودھری کی رہائش گاہ پرہو ئی.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پیر جی عزیز الرحمن ضلعی جنرل سکریٹری، مولانا اسماعیل قطری ضلعی نائب امیر، مولانامفتی سہیل شوکت بٹ کاشمیری تحصیل امیر جمعیت، حافظ حفیظ اللہ گجرتحصیل امیر چیچہ وطنی، مسلم لیگ ن کی طرف سے چودھری شاہد منیر، شیخ محمد افضل، امجد سپرا، چودھری عمران اسحاق، چودھری محمد منشاء، تحریک اسلامی کی طرف سے نثار ابو ذر چوہان، پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے ذکی چودھری ودیگرنے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام جماعتوں کے عہدیداران نے فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا ساہیوال میں بھر پور استقبال کریں گے اور اسی قافلے میں شامل ہو کر اسلام آباد کا رخ کر یں گے۔ انشاء اللہ آزادی مارچ حکمرانوں کے تا بوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام کے وفد نے امیر ضلع اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری ضیاء الحق کی قیادت میں چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری منیر ازہر اور صوبائی ٹکٹ ہولڈر چوہدری شاہد فاروق جٹ سے ان کے ڈیرہ پر ملاقات کی اور ان کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعو ت دی، جس پردونوں لیگی رہنماؤں نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی ناظم مالیات پیر محمد فیاض شاہ، پیرجی عزیزالرحمن، حافظ حبیب اللہ چیمہ، مولانا محمد اسمعیل رشیدی، مولانا سہیل شوکت بٹ، حافظ محمد معاویہ راشد، اسد اللہ ملک ودیگربھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں