243

پاکپتن: دھواں دینے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، صاحبزادہ بلال عمر ڈی پی او.

پاکپتن (پیر امداد سے) دھواں دینے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور چشمہ کا استعمال کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے سموگ کے حوالے سے آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
اس خبر کی ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ریلی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رانا محمد رستم، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود، جنرل سیکرٹری شیخ نعیم، سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، تحریک انصاف کے ضلعی راہنماؤں ریاض ارشد خان نیازی، میاں مختار ہمایوں، اظہر محمود اجی خان، ضلعی صدر خواتین ونگ رخسانہ منظور بھٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی پرانے ریلوے پھاٹک سے شروع ہوئی اور جنرل بس اسٹینڈ پاکپتن سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ ہائی سکول کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ سموگ سے بچنے کیلئے شہری بلاضرورت گھر یا دفتر سے نکلنے سے گریز کریں، آنکھوں میں جلن کی صورت سے پانی سے آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ کم عمر بچے اور عمر رسید افراد سموگ سے خصوصا احتیاط برتیں کیونکہ ان کا سموگ سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں