179

پاکپتن: ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے. ڈاکٹر امتیاز احمد رانا.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) سوسائٹی فار ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن کے صدر ڈاکٹر امتیاز احمد رانا نے امراض دل کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے.

تقریب کا اہتمام انجمن فلاح مریضاں کے زیر انتظام کیا گیا تھا. ڈاکٹر امتیاز احمد کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی کل اموات میں سے ایک تہائی اموات شریانوں اور دل کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہورہی ہیں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھناتمباکو نوشی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں دل کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کے لیے شعور پیداکرنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں