182

ساہیوال: مسافروں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں. پیر ریاض احمد ، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرپیرریاض احمد نے کہاہے کہ مسافروں کا استحصال کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ٹرانسپورٹراپنے اندرچھپی کالی بھیڑوں کونکال باہرکریں۔ ٹریفک کی روانی بہتربنانے کیلئے ٹریفک پولیس سے تعاون کیاجائے۔

یہ بات انہوں نے اپنے دفترمیں ضلع بھرکے اڈامالکان/منیجرزاورٹرانسپورٹرز حضرات سے خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے مسافروں کااستحصال کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کاروائی بارے سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں، جس پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔ ڈی ٹی اونے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اڈا جات پر کرایہ نامہ آویزاں کریں۔ غیر قانونی پارکنگ یا روڈ بلاکنگ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اتوار چھٹی کے روز گاڑیاں سڑک پر لگی ہوتی ہیں ان کو حسب ضابطہ قانون کے مطابق قبضہ پولیس میں لیا جائے گا۔ اگر ٹرانسپورٹر تعاون کریں اور از خود غلط پارکنگ روکیں اور قانون کے مطابق چلیں تو ٹریفک کے دیگر مسائل بھی حل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کرواتے ہوئے فٹنس سرٹیفکیٹ کے ساتھ گاڑیاں چلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں