223

پاکپتن: حکیم محمد سعید شہید کی 21 برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، دیوان احمد مسعود چشتی نے دعا کروائی.

پاکپتن (حکیم خرم شہزاد سے) شہید پاکستان حکیم محمد سعید کی برسی کے موقع پر حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پاکستان نے اپنی پوری زندگی کو فروغ علم کے لیے وقف کیے رکھا.

انہوں قوم کے نونہالوں کی ذہنی تربیت کے حوالہ سے نونہال اسمبلی قائم کی، قوم کے بچوں کو ایک ہی درس ساری زندگی دیا اور کہا بچو متحد ہو جاؤ، وہ جب گورنر سندھ بنے تو اپنے عہدے کو بھی فروغ علم کا ذریعہ بنایا اور کراچی انکے دور میں یونیورسٹیوں کا شہر بن گیا، صدرانجمن فلاح مریضاں وچیف ایڈیٹر بریلینٹ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے انہوں نے کہا کہ حکیم صاحب نے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کی اور ان کو ایک نعرہ دیا پاکستان سے محبت کرو اور پاکستان کی تعمیر کرو. صدر طبی کانفرنس ضلع پاکپتن حکیم عبد المجید شامی نے کہا کہ حکیم سعید نے اخلاق محبت خلوص علم، ایثار، انسان دوستی، فروغ طب وحکمت، وقار اطباء تعمیر وطن کیلئے پوری زندگی وقف کر رکھی تھی. حکیم محمد سعید وطن کے ذرے ذرے سے محبت کرنیوالے ایک ایماندار اور وضع دار انسان تھے وہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہی پیدا ہوئے تھے.

مقررین راو عظمت اللہ ڈویژنل صدرساہیوال JUP نے کہا کہ شہید پاکستان نے اپنی محنت سے کئی جہان آباد کیے اور پوری زندگی انہوں نے کسی سے کچھ نہیں مانگا اپنی رزق حلال کی کمائی سے ہی سینکڑوں ادارے قائم کیے جو رہتی دنیا تک علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے. مقررین نے کہا کہ حکیم صاحب روزانہ 18 گھنٹے کام کرنیوالے انسان تھے اپنی کاوشوں سے ڈبلیو ایچ او سے طب اسلامی کو سائنس تسلیم کرایا کراچی مدینۃ الحکمہ کی بنیاد رکھی ہمدرد یونیورسٹی کا قائم کی ہمدرد سکول سسٹم کو پورے ملک میں متعارف کرایااسپورٹس کے شعبے قائم کیے مسلمان سائنسدانوں پر عالمی کانفرنسز کا انعقاد کیا، بیت الحکمہ میں ایشیا کی سب سے بڑی لائبریری قائم کی وہ ایک ادارہ نہیں کئی اداروں کے بانی تھے انہیں وزارت خارجہ کی پیشکش ہوئی خدمت خلق متاثر نہ ہو اس لئے اس کو ٹھکرادیا، حکیم محمد سعید جیسی ہستی صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے17 اکتوبر نماز فجر کے بعد شہادت سے سرفراز ہوااور رہتی دنیا تک امر ہو گئے.

دیوان احمد مسعود چشتی آستانہ عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ نے حکیم صاحب کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں