178

پاکپتن: کشمیری جذبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (ایم نصر اللہ سے) کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کشمیری جذبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس خبر کی میڈیا کوریج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ریلی نگینہ چوک پاکپتن سے شروع ہوئی جو ہسپتال روڈ، نیو ریلوے پھاٹک سے ہوتی ہوئی جنرل بس اسٹینڈ کے قریب اختتام پذیر ہوئی، ریلی سے تحریک انصاف کے راہنما اختر خاں بلوچ، تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو. پریس کلب کے چیئرمین پیر امداد حسین، صدر انجمن فلاح مریضاں ڈاکٹر شاہد مرتضی چشتی، مذہبی راہنما راؤ عظمت اللہ نے بھی خطاب کیا. ریلی میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی راہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

ریلی سے خطاب کرتے تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹونے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں منظم نسل کشی کر رہی ہے کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں بھارتی افواج بزدل ہیں، رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عالمی برداری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ہاتھوں سے زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں