189

پاکپتن: تمام ضلعی اداروں کی جانب سے سرکاری تقریبات میں تحریک انصاف کے کارکنان کو نظر انداز کیاجارہا ہے، رخسانہ منظور بھٹی، ضلعی صدر خواتین ونگ PTI

پاکپتن (وقار فرید جگنو) تمام ضلعی اداروں کی جانب سے سرکاری تقریبات میں تحریک انصاف کے کارکنان کو نظر انداز کیاجارہا ہے پاکپتن میں کسی بھی ادارے کیجانب سے سرکاری تقریبات کے حوالہ سے تحریک انصاف کے عہدیداران کارکنان کو مطلع نہیں کیا جاتا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی صدر رخسانہ منظور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور ضلع پاکپتن میں تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی کی اکثریت ہونے کے باوجود تمام سرکاری اداروں اور پولیس پر(ن) لیگی مسلط ہیں، ڈی سی، ڈی پی او، محکمہ ایجوکیشن، محکمہ ہیلتھ، میونسپل کمیٹی ودیگر اداروں میں ہونیوالی سرکاری تقریبات میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان کو مطلع ہی نہیں کیا جاتا. وزیراعلی پنجاب اور وفاقی و صوبائی وزراء کے مسلسل دوروں کے باوجود انظامیہ پی ٹی آئی ورکرز کو اہمیت نہیں دے رہی ہے، پاکپتن کے تمام اداروں کے افسران اور ملازمین ہمارے جائز کام کرنے کو تیار نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کو ماننے کو تیار ہیں، آئندہ کسی بھی اعلی حکام کے پاکپتن کے دورے کے دوران پاکپتن کے تمام افسران ڈی سی اور ڈی پی او سمیت تمام اداروں کے افسران کی ہٹ دھرمی کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران تاحال مسلم لیگ ن کے لوگوں کے ساتھ چھپ کر میٹنگز کرتے ہیں ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں عرس مبارک کے موقع پر پولیس کی جانب سے لیگی ایم پی اے کے دیرینہ ساتھیوں سابقہ کونسلرز کو گاڑیوں کے پاس جاری کئے گے عرس مبارک کے موقع پر دربار کے احاطہ میں مہمانوں کیلئے کیمپ لگایا گیا جہاں (ن) لیگ کے لوگوں کی کھانے سے تواضع کی جاتی رہی کیمپ میں ڈی سی آفس کے اہم آفیسر کی مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن کے ساتھ سیلفی وابستگی کا واضع ثبوت ہے رخسانہ منظور بھٹی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سیف اللہ نیازی سے نوٹس لینے اور ضلع پاکپتن کے افسران کا قبلہ درست کرنے کامطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں