177

پاکپتن: ہمارے روائتی کھیل تفریح کے ساتھ ساتھ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے اور ہمارے آباؤ اجداد کی ثقافت کا بھی مظہر ہیں، فیصل عمران وٹو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر.

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر فیصل عمران وٹو نے کہا ہے کہ ہمارے روائتی کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کیساتھ ہمارے آباؤ اجداد کی ثقافت کا بھی مظہر ہیں جن کی بدولت پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا کے تمام براعظموں میں بلند ہوا.

پوری قوم کو قابل فخر پذیرائی ملی کھیلوں کے فروغ کیلئے گرانقدر اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کی بدولت وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پوری دنیا کی کھیلوں میں دوبارہ پاکستان کا طوطی بجے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کے ٹرائل لینے ٹیموں لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقائی کھیل قومی ثقافت کی پہچان ہیں جس کیساتھ ہمارے بزرگوں کی کئی یادیں وابستہ ہیں،پنجاب حکومت کے کھیلوں کے بھر پور مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے ان اقدامات کی بدولت صوبے بھر میں اس اہم کھیلوں میں دوبارہ جان پڑ گئی ہے، مختلف کھیلوں کے میچ میں ہونے سے سا ضلع پاکپتن کی عوام کی شرکت، جذبے اور جوش و خروش کو شاندار الفاظ میں سراہا اور عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی مزیدایسے ٹورنا منٹ کے میچز کروانے کا عندیہ دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں