209

پاکپتن: ساہیوال میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد، فیصل آباد الیون فاتح رہی.

پاکپتن (بیورورپورٹ) شیخ ظفر علی اسٹیڈیم ساہیوال میں شہدائے پاکستان و یکجہتی کونسل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانونی راجہ بشارت اور صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال مہمان خصوصی تھے. میچ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا فیصل آباد الیون کبڈی ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم رہی.

تفصیل کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں کبڈی فیڈریشن کیجانب سے شہدائے پاکستان و یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا کبڈی ٹورنامنٹ کے آرگنائزریو ایس اے سپانسر میاں محمد عاکف سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن طاہر وحید جٹ سیکرٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور راناصدر کبڈی ایسوسی ایشن ساہیوال محمد اشرف سندھو تھے کبڈی ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں ساہیوال ٹائیگرز، فیصل آباد الیون، ملتان قلندرز اور لاہور لائنز نے حصہ لیا. پہلا میچ فیصل آباد الیون اور ملتان قلندرز کے مابین کھیلا گیا جس میں فیصل آباد الیون نے میدان مار لیا دوسرا میچ ساہیوال ٹائیگرز اور لاہور لائنز کے مابین کھیلا گیا جس میں ساہیوال الیون فاتح رہی، جبکہ پاکستان کبڈی ٹیم اور پنجاب پولیس کی کبڈی ٹیم کا خصوصی میچ بھی کروایا گیا جس میں پاکستان کی کبڈی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ فیصل آباد الیون اور ساہیوال ٹائیگرز کے فائنل میں فیصل آباد الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا.

میچ جیتنے والی ٹیم کو صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے انعامات سے نوازا میڈیا سے گفتگوکرتے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے کافی کام ہورہا ہے وزیراعظم نے بھی تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے اجلاس بلایا تھاوزیر اعظم کو تھانہ کلچر کے حوالے سے کام مکمل کر کے آگاہ کر دیا گیا چند دنوں میں اصلاحات نافذ کر دی جائیں گی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی خبریں ابھی اخباروں تک ہی محدود ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں