195

پاکپتن: صدر کسان اتحاد پنجاب چوہدری رضوان اقبال کی سماجی خدمات کا اعتراف، PSAکی جانب سے ایوارڈ.

پاکپتن (بیورورپورٹ) کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوا ن اقبال کو ان کی اعلیٰ خدمات پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا.

گزشتہ روز پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ کی رہائش گاہ پرکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بار ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد اکرم ایڈوکیٹ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، جمعیت علمائے پاکستان کے ڈویژنل صدر راؤ عظمت اللہ، منزہ بخاری ایڈوکیٹ، بھٹہ یونین کے صدر سردار ادریس ڈوگر، دیوان ساجد مشتاق چشتی، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر غلام حیدر، امن کمیٹی ساہیوال ڈویژن کے ممبر مولانا سردار علی سردار، ورکر پارٹی کے صدر رانا اورنگ زیب عالمگیر، ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شعبان رضا، ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے نایب صدر ڈاکٹر احمد شیر کانجو، پاکستان طبی کانفرنس کے صدر حکیم عبدالمجید شامی، تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو، سمیت درجنوں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے اپنے دست مبارک سے کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوا ن اقبال کو ان کی اعلیٰ خدمات پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں