275

پاکپتن: معروف روحانی شخصیت آستانہ عالیہ بٹینگہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حکیم شاہ مقیم بخاری عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب روانہ.

پاکپتن (مقبول حسین سے) معروف روحانی شخصیت آستانہ عالیہ بٹینگہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حکیم شاہ مقیم بخاری عمرہ کی سعادت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے.

بتایا گیا ہے گزشتہ روز ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفریدجگنو، تحریک منہاج القران کے رہنما علامہ سید ابو داؤد شاہ، الحاج سید اکبر علی شاہ، الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری افتخار بھٹی، سیکرٹری اطلاعات حیدر علی شہزاد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے عمرہ کی سعادت کے لئے جانے پرمعروف روحانی شخصیت آستانہ عالیہ بٹینگہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حکیم شاہ مقیم بخاری کو مبارک باد پیش کی.

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جانے پرصاحبزادہ حکیم شاہ مقیم بخاری کو مبارک با د پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو اپنے در پر بلاتا ہے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے آستانہ عالیہ بٹینگہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حکیم شاہ مقیم بخاری کوہار پہنایا اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں