268

تھرپارکر: ٹڈی بریانی نئی ڈش متعارف کروادی گئی۔

تھرپارکر (سوشل میڈیا سے انتجاب) پاکستان کا صحرائی علاقہ تھرپارکر میں نئی ڈش ٹڈی بریانی متعارف کروادی گئی ہے۔

ویسے تو ہر سال پانی و خوراک کی قلت اور بچوں کی اموات کے حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ مگر آج ہم آپ کو اس علاقے کی ایک ایسی انفرادیت بتانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ حیرت کے صحرا میں کھو جائیں گے۔ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے مطابق اس علاقے کی انفرادیت یہ ہے کہ چکن بریانی، مٹن بریانی وغیرہ کے ساتھ ساتھاب تھرپارکر کے ہوٹلوں میں ’ٹڈیوں کی بریانی‘ بنائی جاتی ہے جو ذائقے میں بھی ایسی لذیذ ہے کہ ’جو ایک بار کھائے، بار بار آئے‘ والامقولہ اس پر صادق آتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قاسم سومرو نامی ایک ٹوئٹر صارف نے تھرپارکر میں بنائی جانے والی ’ٹڈی بریانی‘ کی تصویر بنا کر ٹویٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”تھر میں لوگ ٹڈیوں سے نجات اس طرح حاصل کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے یہ نئی ڈش متعارف کروائی ہے جس کا نام ’ٹڈی بریانی‘ ہے۔ قاسم سومرو کی یہ پوسٹ آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور اب لوگوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ ٹڈیاں حلال ہوتی ہیں یا حرام۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں