198

ساہیوال: ملک بھر میں تقریبا 2000 کے قریب ٹرک، ٹرالر اور کنٹینرز قبضہ میں لیے گئے ہیں. جس کی مذمت کرتے ہیں. آل پاکستان ٹرانپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ہنگامی پریس کانفرنس.

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس، گاڑیوں کی غیرقانوین پکڑدھکڑپر مذمت، حکومت ہوش کے ناخن لے، ٹرانسپورٹرپہلے بہت مسائل سے دوچارہیں۔ اس امرکااظہارحاجی محمد عارف، محمد اویس چوہدری، حاجی محمد اظہراورنعیم احمد شاہ نے عہدیداران کے ہمراہ اپنے دفترمیں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ملک بھرمیں تقریباََ 2000 کے قریب ٹرک، ٹرالراورکنٹینرز قبضہ میں لیے گئے ہیں اورمتعدد ڈرائیور خوف کے مارے سڑکوں پر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے بہت سے توقعات وابستہ کررکھی ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اورغیرقانونی طور پر پکڑدھکڑبند کرے۔ اگر کسی جگہ کنٹینرز یا ٹرک ٹرالرکی ضرورت ہے توہماری نمائندہ تنظیموں سے رابطہ کرکے حاصل کئے جاسکتے ہیں، لیکن ہم ؔغیرقانونی حراست کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت فی الفورپکڑی گئی تمام گاڑیوں کو ریلیز کرے ورنہ سخت ردعمل کا سامنے کرنے کیلئے تیاررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں