194

پاکپتن: کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے، حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل PSA.

پاکپتن (بیورورپورٹ) مودی سرکار کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں عالمی برداری انسانیت کو بچانے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریاپاکپتن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

سیمینار سے پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریاپاکپتن کے پرنسپل شعبا ن رضا، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے بھی خطاب کیا. گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریاپاکپتن کے پرنسپل شعبا ن رضاو دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے لیکن کشمیری جذبہ ایمانی کیساتھ بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں بھارتی افواج بزدل ہیں رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے بھارتی قابض فوج گھروں پر چھاپے مار کر ظلم اور تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے مودی اور اسکی فاشٹ تنظیم آر ایس ایس نے کشمیر اورگجرات میں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھانے شروع کر دیئے ہیں مسلمانوں کی املاک مسجدوں میں توڑ پھوڑ اور جانی نقصان پہنچا رہی ہے دودھ خوراک سے بلکتے بچے دواؤں سے محروم بوڑھے کشمیری ہماری مدد کے منتظر ہیں ان انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں