226

ساہیوال: گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی نرخوں پر تقسیم کا آغاز کر دیا ہے.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

جس کے تحت 23 اکتوبر کو ضلع بھر میں 90 مرغوں کے یونٹس تقسیم کی جائیں گے- یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹر غلام مصطفٰی نے پولٹری یونٹس کی تقسیم کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیے جانے والے 90 خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہی.اس تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل ساہیوال، ڈاکٹر شفاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل چیچہ وطنی ڈاکٹر رفاقت علی، فارمرزاور صحافی حضرات بھی موجود تھے. اس موقع پر ڈاکٹر غلام مصطفٰی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن کا کہنا تھا کہ مرغوں کے حصول کیلئے تحصیل ساہیوال میں 66 اور تحصیل چیچہ وطنی میں 114 درخواستیں موصول ہوئیں.چونکہ محکمہ لائیوسٹاک دونوں تحصیلوں میں 45,45 پولٹری یونٹس فراہم کر رہا ہے لہٰذا شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بذریعہ قرعہ اندازی 90 افراد منتخب کر لئے گئے ہیں جو 23 اکتوبر کو پولٹری یونٹس وصول کریں گے.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ارزاں نرخوں پر مرغوں کے سیٹ کی فراہمی کی جا رہی ہے اور ہر سیٹ 12 مرغوں پر مشتمل ہوگا جس کی رعایتی قیمت صرف 1050 روپے مقرر کی گئی ہے.ان مرغوں کی عمر 55 سے 60 دن اور وزن 350 سے 450 گرام ہوگا- ڈاکٹر ثمرین کوثر کا مزید کہنا تھاکہ خوش نصیب افراد کے ناموں کی لسٹ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں آویزاں کر دی جائے گی اور درخواست گزار کسی بھی شکایت کی صورت میں ان دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں