183

اسلام آباد: کیا اب بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ فردوس عاشق کا بلاول سے سوال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ فردوس عاشق کا بلاول سے سوال.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی شکست پر بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے سوال کیا کہ “بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں کہ کیا بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟”۔ انہوں نے کہا کہ جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیے کو زمین بوس کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، پاکستان دشمنوں کے بیانیے سےکن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا توغیرذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، بلاول صاحب آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں