238

پاکپتن: ڈینگی جیسے موزی مرض کے خاتمے کیلئے ڈینگی مچھرکے بارے میں عوامی آگاہی بے حد ضروری ہے، حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہا ہے کہ ڈینگی جیسے موزی مرض کے خاتمے کیلئے ڈینگی مچھرکے بارے میں عوامی آگاہی بے حد ضروری ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا پاکپتن میں ڈینگی مہم کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب سے پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، گورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا پاکپتن کے پرنسپل شعبان رضا، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر احمد شیر کانجو، ماہر تعلیم رانا محمود نے بھی خطاب کیاگورنمنٹ ہائی سکول کالونی ایریا پاکپتن کے پرنسپل شعبان رضا نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر میڈیا انجمن تاجران مذہبی حلقوں سول سوسائٹی عوامی فورمز قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحت مل جل کر موثر اقدامات کریں ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے.

انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے ڈینگی مچھر کے انڈوں اور بچوں لاروا کی تلفی انتہائی لازمی ہے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں اپنے گھر وں میں کسی بھی جگہ پر روم کولر میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے گملوں کیاریوں اور لان میں پانی جمع نہ ہونے دیں گھروں میں کاٹھ کباڑ فالتوسامان پرانے ٹائر وغیر ہ کو فوری تلف کر دیں تا کہ یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب نہ بن سکیں احتیاط علاج سے بہتر ہے ہم سب کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں تا کہ اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جائے پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث رات کو سوتے وقت کوائل مچھر بھگاؤ لوشن مچھر دانی کا استعمال کریں موسم کی شدت کے ساتھ لارواکی افزائش بھی رک جائے گی اورڈینگی کے خطرات کم ہو جائیں گے. سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہمتمام بھی کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں