183

پاکپتن: میونسپل کمیٹی صفائی کرنے والا عملہ بھتہ خور مافیہ بن گیا، فی گھر 100 سے 200 روپے وصول کرنے لگے.

پاکپتن (مقبول حسین سے) میونسپل کمیٹی صفائی کرنے والا عملہ بھتہ خور مافیہ بن گیا میونسپل کمیٹی کے ملازمین صفائی کی فرضی کاروائی کر کے غائب ہو جا تے ہیں. ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے گذشتہ روز سماجی تنظیموں کے ایک نمائدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ گلی کے کچرے کو اکھٹا کر کے وہیں آگ لگا دیتے ہیں، کچرا اٹھانے کے لئے فی گھر ماہانہ 100سو سے 200 روپے بھتہ وصول کر تے ہیں، بھتہ نہ دینے والوں کے گھر کے سامنے سے صفائی نہیں جاتی، میونسپل کمیٹی بھاری تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا ہے، ہم ڈی سی پاکپتن، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور گلی محلوں سے صفائی کے نام پر وصول کیا جانے والا بھتہ ختم کیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں