170

پاکپتن: ماہ ستمبر میں ریسکیو 1122 کو 14867 کالز موصول ہوئیں صرف 1247 ایمرجنسی کالز تھیں، 2894 افراد کو ریسکیو کی سہولت دی گئی. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (ڈاکٹر اظہر حسین سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہا ہے کہ بروقت حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی وائرس سے بچا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ماحول بھی خشک اور صاف رکھنا چاہئے اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 نے ضلع بھر میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کاآغازکر دیا ہے.

اس مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں حفاظتی تدابیر اور روک تھام سے متعلق آگاہی لیکچر ز سیمینار، ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک و دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا.

اجلاس بریفنگ میں بتایاگیاکہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 14867 کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1247 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجے میں 2894 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں 1643افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 1211 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 40 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ایمرجینسیز میں 314 ٹریفک حادثات 672 میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 5 واقعات ڈوبنے کے 3 لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے 56 دیگر ایمرجنسیز197 تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 پاکپتن نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم7منٹ کو برقرار رکھا 441 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گئے، نجی وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسسزکروائے گئے ضلع بھر میں موجو د LPG گیس فلنگ پوائنٹس کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کیساتھ دوکانداروں کو فائر سیفٹی بارے آگاہی بھی دی گئی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ عوام فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی سے اپنے قیمتی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں