216

ساہیوال: نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہات کو شہروں سے ملانے کے ایک بڑے منصوبے پر عملدر آمد تیزی سے جاری ہے- نچیم الرحمن کمشنر.

ساہیوال (دلاور سلطان سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ دیہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہات کو شہروں سے ملانے کے ایک بڑے منصوبے پر عملدر آمد تیزی سے جاری ہے-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

اس پروگرام کی تکمیل سے کسانوں کو نہ صرف بہتر سفر ی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ وہ اپنی فصلوں کو جلد منڈیوں تک پہنچا کر بہتر قیمت حاصل کر سکیں گے- انہوں نے یہ بات پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں اگلے مرحلے کی ترقیاتی سکیموں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ انیس الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی- اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے ساہیوال ڈویژن کے لئے ایک ارب 14کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن سے ضلع ساہیوال میں 31 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 5 سکیمیں، ضلع اوکاڑہ میں 43 کروڑ24 لاکھ روپے سے 4 سکیمیں اور ضلع پاکپتن میں 39 کروڑ84 لاکھ روپے سے 3 سکیمیں مکمل کی جائیں گی-

کمشنر ندیم الرحمن نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ جاری تمام سکیموں پر کام کے معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور کوالٹی کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ بھی کی جائے تا کہ یہ تمام منصوبے دیر پا ہوں اور عوام انہیں زیادہ دیر تک استعمال کر سکیں- انہوں نے فیز 2 کی سکیموں کو بھی جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی تا کہ انہیں بھی بر وقت شروع کیا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں