237

پاکپتن: فروغ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا یقینی راستہ ہے، پروفیسر ہاشم علی نور پرنسپل وڈائریکٹر سپیریئر گروف آف کالجز.

پاکپتن (پیر امداد سے) فروغ تعلیم ہی ترقی و خوشحالی کا یقینی راستہ ہے، طلباء ہمارے ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، استقبالیہ تقریب کا مقصد طلباء اور اساتذہ میں بہترین روابط کو فعال کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر و پرنسپل سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر ہاشم علی نور نے نئے آنے والے طلباء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر، زیب سجادہ درگاہ بابا فرید دیوان احمد مسعود چشتی، جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن غلام فرید الدین چشتی ایڈووکیٹ، چیئرمین ساہیوال بورڈ، اے سی پاکپتن علی عاطف بٹر، ریجنل ڈائریکٹر اوکاڑہ زون پروفیسر ثاقب عمران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر و پرنسپل سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر ہاشم علی نور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید حماد رضا بخاری نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل ہی ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں