197

ساہیوال: یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سیشن کا آغا ز، نئے داخل ہونے والوں کے اعزاز میں تقریب.

ساہیوال (دلاور سلطان سے) یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئے تعلیمی سیشن کا آغا ز ہو گیا ہے، جس میں ریکارڈاڑھائی ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے مختلف شعبوں کے بی ایس پروگرام میں داخلہ لیا-

کلاسز کے آغاز پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں نئے آنے والے طلبا و طالبات کے لئے تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر شہیرہ امین تھیں جبکہ تمام اساتذہ بھی تقریب میں شریک ہوئے- بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہ ڈاکٹر شہیرہ امین نے طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط،ڈسپلن اور سمسٹر سسٹم کے بنیادی اصولوں کے بارے میں رہنمائی دی اور انہیں یونیورسٹی آف ساہیوال کے سب سے اہم شعبے بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلہ حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی- تعارفی تقریب میں طلبا وطالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے اور انہیں ٹائم ٹیبل،اوکات کار اور فکیلٹی ممبران سے آگاہی بھی دی گئی -تقریب کے اختتام پر ایک مقامی پٹرولیم کمپنی کی طرف سے طلبا و طالبات میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں