187

ساہیوال: پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے سا تھ ہے، ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر.

ساہیوال (ملک دلاور سلطان سے) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے سا تھ ہے اور اپنی جان ومال سے ان کی مدد جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے-

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ ان پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکا جا سکے- انہوں نے یہ بات یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں سرکاری افسران،وکلاء،صحافیوں،اساتذہ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی -ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی حکومت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ان کی جدوجہد آزادی میں بھر پور حمایت جاری رکھی جائے گی-انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک کروڑ سے زائد انسانوں کی آزادی کا مسئلہ ہے جسے دنیا کی طاقتیں نظر انداز نہیں کر سکتیں -پچھلے 70دن سے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے او رانہیں کوئی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی جو انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے -ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی،سماجی اور سفارتی مدد کی ہے اور ان کی آزادی کا خواب شرمند ہ تعبیر ہونے تک یہ مدد جاری رکھی جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں