193

پاکپتن: آڑھتیوں کی لائسنس فیس 1500 سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنا قابل مذمت ہے. عبدالرحمن وٹو

پاکپتن (وقار فرید سے) آڑھتیوں کی لائسنس فیس 15سو سے بڑھاکر ایک لاکھ کرنا قابل مذمت ہے، ٹیکس فوری واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر تحریک اینٹی کرپشن کے بانی کسان رہنما میاں محمدعبدالرحمن وٹو نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب ایگری کلچر مارکیٹینگ نوٹیفکیشن 26ستمبر 2019آرڈینیس کے مطابق سالانہ لائسنس فیس برائے کمیشن ایجنٹ 1500سو سے بڑھا کر ایک لاکھ کردی گئی ہے جب کہ اجناس کی خریدو فروخت میں مارکیٹ فیس 2روپے سے بڑھا کر 50روپے کردی گئی ہے جو ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے. میاں محمدعبدالرحمن وٹونے مذید کہا کہ ہم اس نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ہم اس ظالمانہ ٹیکس کو نامنظور کرتے ہیں، حکومت غلہ منڈیوں کو تباہ برباد کرنا چاہتی ہے، اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کیاجائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں