197

ساہیوال: ڈاکٹر احتشام انور نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائص کی بجا آوری شروع کر دی ہے۔ وہ یہاں تعیناتی سے بیشتر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔ ڈاکٹر احتشام انور کا تعلق پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے سنیئر افسران میں شمار ہوتا ہے اور وہ سیکرٹریٹ میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انھوں نے تمام صوبائی محکموں کے سر براہان کی خصوصی میٹنگ میں اپنے ایجنڈے کے بارے میں تفصیلاً تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے زور دیاکہ سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری عوام کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جائینگے۔ڈاکٹر احتشام انور نے دفاتر میں پابندی وقت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر دفاتر میں افسران اور اہلکاروں کی حاضری چیک کریں گے تا کہ عوام دفاتر میں مسائل کے حل کیلئے آئیں تو انہیں کوئی اہلکار غیر حاضر نہ ملے۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال ڈاکٹر احتشام انور نے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان سے فرداً فرداً تعارف بھی کیا اور کہا کہ ایک ٹیم ورک کے طور پر مسائل کا حل نکالا جائے گا اور ساہیوال کو ایک ماڈل ضلع بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جس کیلئے تمام افسران کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون بھی ازحد ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں