235

پاکپتن: کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، نعمان تنویر پرنسپل پریمیئرپبلک سکول کا ریلی سے خطاب.

پاکپتن (علی شاہد سے) کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار پریمیئر پبلک ہائی سکول کے پرنسپل نعمان تنویر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited
میڈیا کوریج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ریلی سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں کے صدر وچیف ایڈیٹر بریلینٹ ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، حاجی محمد اشرف، بھٹہ یونین کے صد رسردار ادریس ڈوگر، پی ٹی آئی کی صدررخسانہ منظور بھٹی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آخری حد تک کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑیں گے اس موقع پر پریمیئر سکول کے طلباء نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں