218

رحیم یار خان: یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت، سبسڈی کی رقم بھی بند۔

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) 400 ادارے بند کرنے کا عندیہ، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بھی منصوبے میں شامل؟ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت، سبسڈی کی رقم بھی بند۔

You can only have direct referrals after 15 days of being a user and having at least 100 clicks credited

تفصیل کے مطابق ملک بھر کے تقریباً 6 ہزار یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے اشیاء کی مزید خریداری کا عمل بھی بند ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ سال سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو سبسڈی کی مد میں رقم کی ادائیگی کا عمل بھی بند ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن معاشی بدحالی کا شکار ہے، ملک بھر میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کی سیل بھی 4 ارب روپے سے کم ہو کر 1 ارب رہ گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے ملک بھر میں چار سو اداروں کو ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا جس میں ممکنہ طور پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بھی شامل ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں