165

لاہور: حکومت پنجاب کا آرٹسٹوں کے لیے احسن اقدام، سپورٹ فنڈ کا قیام.

لاہور (صابر بخاری سے) حکومت پنجاب کا فنکاروں کے لئے ایک احسن اقدام، آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کا قیام. پاکستان میں فنکاروں کو کٹھن مراحل اور منفی رویوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ گزر گیا ہے۔ ہمارے آرٹسٹ بھوک اور بیماری کے ہاتھوں اپنی جان سے ہی گزر جاتے ہیں۔ جو ہمارے اندر جینے کی امنگ پیدا کرتے ہیں، وہ خود مرجاتے ہیں۔
فنکار طبقہ حساس ہوتا ہے۔ زندگی کی حقائق سے ہمیں آشنا کرنے والے اس طبقے کی زندگی پردے کے بالکل برعکس ہوتی ہے۔ پردے پر مسکراتے چہرے اکثر کسمپرسی کی حالت میں ہوتے ہیں جن کا علم کسی کو نہیں ہو پاتا۔ اس طبقے کی طرف کبھی کسی نے توجہ نہیں دی۔

ماضی کے برعکس حالیہ حکومت نے فنکاروں کی طرف خاص توجہ دی اور “آرٹسٹ سپورٹ فنڈ” کے نام پر ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔ “آرٹسٹ سپورٹ فنڈ” ان فنکاروں کے معاشی حالات سنوارنے کا نام ہے جو کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ایسے فنکار جن کا شوبز میں کم از کم 25 سالہ تجربہ ہو، عمر کم از کم 50 سال اور ذاتی آمدنی 15 ہزار سے کم ہو، وہ حکومت کی طرف سے کی جانے والی معاشی مدد کے مستحق ہوں گے۔ حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اس احسن اقدام سے امید کی جاتی ہے کہ کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے والے فنکاروں کی حالت ماضی کی نسبت بہتری کی جانب جائے گی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں